سوئٹزرليند میں اديان كے مابين گفتگو كے بين الاقوامی سيمينار كا افتتاح

IQNA

سوئٹزرليند میں اديان كے مابين گفتگو كے بين الاقوامی سيمينار كا افتتاح

12:56 - October 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1832169
بين الاقوامی گروپ: سوئٹزرلينڈ كے شہر جنيوا میں اسلام كی عالمی انجمن كی كوششوں سے ۳۰ ستمبر كو ''اديان كے مابين گفتگو اور انسانی اقدار میں اس كی تاثير'' كے موضوع پر ايك سيمينار كا افتتاح ہوا ہے جو دو دن تك جاری رہا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے بين الاقوامی روزنامہ "الشرق الاوسط" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں سوئٹزرلينڈ كے صدر "ھانس روڈولف مرز" اور دنيا كے مختلف ممالك كی بعض دينی اور ثقافتی شخصيات اور اديان كے قائدين نے شركت كی ہے۔
اسلام كی عالمی انجمن كے سيكرٹری جنرل "عبداللہ بن عبدالمحسن التركی" نے اس بارے میں كہا ہے كہ اس سيمينار میں، دنيا میں امن وصلح كے متحقق ہونے اور انسانی اقدار میں اس كی تاثير اور مختلف اقوام میں دوستی اور بھائی چارے كی فضا قائم كرنے كے لئے آسمانی اديان كی ذمہ داری جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی گئی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اديان كے مابين گفتگو كا تسلسل اور ان نشستوں كے نتائج كو عملی جامہ پہنانا ضروری ہے اور اس قسم كے سيمينار كے انعقاد كا مقصد اديان كے مابين مشتركہ اقدار كو فروغ دينا اور دنيا میں صلح ودوستی كی فضا قائم كرنے میں تعاون كرنا ہے۔
471956

نظرات بینندگان
captcha