بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے Postgazetesi كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس شہر كے سينكڑوں مسلمانوں نے ان مقابلوں میں حصہ ليا ہے اور "اوزان قيزيل ييلايز" نے پہلی پوزيشن حاصل كی ہے۔
جرمنی كی مساجد كے آئمہ جماعات اور شعبہ الھيات كے فارغ التحصيل طلباء نے ان مقابلوں میں منصفی كے فرائض انجام ديئے ہیں۔
منصفين كی كمیٹی كے سربراہ "آیڈن يشيل" نے اس مقابلے كے اختتام پر جرمنی كے مسلمانوں كی بھرپور شركت پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ جن لوگوں نے اس مقابلے میں حصہ ليا ہے ہم ان كے شكرگزار ہیں اس مقابلے كے اختتام پرنماياں پوزيشن حاصل كرنے والوں كو انعامات سے نوازا گيا ہے۔
472716