فرانس میں "اسلام میں توحيد" كے موضوع پر سيمينار

IQNA

فرانس میں "اسلام میں توحيد" كے موضوع پر سيمينار

13:11 - October 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1832787
بين الاقوامی گروپ: آج فرانس كے دارالحكومت پيرس میں "اسلام میں توحيد" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے اس سيمينار كا اہتمام فرانس كی اسلامی انجمن نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے "Saphirnews" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار میں مسلمان علماء اور دانشور شركت كر رہے ہیں جو اسلامی منابع بالخصوص قرآن مجيد كی روشنی میں توحيد كے موضوع پر گفتگو كریں گے۔
ياد رہے كہ اس ايك روزہ سيمينار میں "محمد مروان" كی كتاب "foul Express" كی تقريب رونمائی بھی ہو گی جس میں مذكورہ كتاب كے مصنف اس كتاب كو تحرير كرنے كا مقصد بيان كریں گے۔
472902


نظرات بینندگان
captcha