بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Brunei online" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ برونائی كے دارالحكومت "سری بگاوان" میں منعقد ہونے والے قرائت قرآن كے اس مقابلے میں بڑی تعداد میں جوان قاريوں نے شركت كی اور اس مقابلے كے اختتام پر ممتاز قاريوں كو انعامات بھی دیے گئے۔
اس مقابلے كی اختتامی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے برونائی كے وزير ثقافت نے كہا كہ اس مقابلے كے انعقاد كا مقصد جوانوں كو قرائت قرآن كی طرف راغب كرنا ہے۔
ياد رہے كہ ا س مقابلے كے منتخب افراد جنوب مشرقی ايشيا میں منعقد ہونے والے قرائت قرآن كے مقابلے میں شركت كریں گے۔
472980