انگلينڈ كے علاقہ "كيمبرج شائر" میں اسلامی اسكول كا افتتاح

IQNA

انگلينڈ كے علاقہ "كيمبرج شائر" میں اسلامی اسكول كا افتتاح

14:25 - October 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1833350
بين الاقوامی گروپ: انگلينڈ كے علاقہ "كيمبرج شائر" میں مسلمان لڑكيوں كے پرائمری اسكول كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "risalehaber'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ نئے تعليمی سال كے آغاز كے ساتھ مسلمانوں میں بے چينی كی لہر دوڑ جاتی ہے كيونكہ غير اسلامی اسكولوں میں مسلمان لڑكيوں كو اسلامی پردے كی اجازت نہیں ہے۔
ياد رہے كہ مسلمانوں كے مسلسل اصرار پر كيمبرج شائر كی بلدیہ نے "اقراء" نامی اسلامی اسكول كے افتتاح كی منظوری دی ہے۔
اب تك اس اسلامی مدرسے میں ۲۳ مسلمان طالبات نے اپنے ناموں كا اندراج كرايا ہے اورآئندہ چند دنوں میں اس تعداد میں مزيد اضافہ ہو گا۔ اس اسكول كی انتظامیہ نے بتايا ہے كہ آئندہ پانچ سالوں كے دوران اس اسكول میں ۲۰۰ مسلمان طالبات كے داخلے كی گنجائش ہو گی۔
473536

نظرات بینندگان
captcha