بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق عراقی پارليمنٹ كے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمين سيد محمد الحيدری نےگزشتہ روز ايك اجلاس میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ عراقی عوام نے آمر صدام حسين كے ۳۰ سالہ دور حكومت میں بہت كچھ داؤ پر لگايا ہے۔ اور اس قوم كی ثقافت اور افكار كو بہت زيادہ نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران آيت اللہ العظمی شہيد محمد باقر الصدر جيسے بہت سے عراقی مجاہدين شہيد ہوئے انہوں نے مزيد كہا كہ صدام حسين كےدور حكومت میں عراقی معيشت، ثقافت اور تمدن تباہ وبرباد ہوا اور حوزہ علمیہ نجف اشرف، علمی مراكز اور يونيورسٹيوں كو بہت زيادہ نقصان پہنچا۔
474172