عراق میں قومی سطح كے پہلے تحقيقی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

عراق میں قومی سطح كے پہلے تحقيقی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

12:59 - October 06, 2009
خبر کا کوڈ: 1834271
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز عراقی وزراء كی كونسل نے عراقی محققين اور قرآنی علوم كے ماہرين سے اپيل كی ہے كہ وہ پہلے قرآنی تحقيقی مقابلے میں شركت كے لئے قرآنی موضوعات پر اپنے علمی مقالے قرآنی امور كی اعلی كمیٹی كو ارسال كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے عراقی خبررساں ايجنسی "ايبا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عراقی وزراء كی كونسل نے قرآنی علوم میں دلچسپی ركھنے والوں اور حكومتی عہديداروں سے درخواست كی ہے كہ وہ اپنی قرآنی تحقيقات اور قرآنی موضوعات پر مقالے بغداد میں قرآنی امور كی اعلی كمیٹی كو ارسال كریں۔
عراقی وزراء كی كونسل نے مزيد كہا ہے كہ عنقريب قرآنی امور كی اعلی كونسل ايك سال كے دوران قرآنی پروگراموں كی فہرست مرتب كرے گی۔
474582
نظرات بینندگان
captcha