ايران كے قرآنی وفد كی سوڈان روانگی

IQNA

ايران كے قرآنی وفد كی سوڈان روانگی

14:42 - October 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1834843
بين الاقوامی گروپ: اسلامی جمہوریہ ايران كا ايك قرآنی وفد گزشتہ روز سوڈان كے دارالحكومت خرطوم پہنچا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ۸ افراد پر مشتمل یہ قرآنی وفد گزشتہ روز سوڈان كے سركاری وقت كے مطابق سہ پہر ساڑھے ۳ بجے خرطوم پہنچا ہے۔
یہ قرآنی وفد سوڈان میں كلچرل سنٹر كے مدير " ابراہيم انصاری" كی دعوت پر سوڈان پہنچا ہے۔
ايران كے اس قرآنی وفد كی سربراہی ايران كی اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن میں ثقافتی امور كے مشير "حسن خاكرند" كر رہے ہیں۔
خرطوم كے ايئرپورٹ پر اس وفد كا سوڈانی وزارت اطلاعات ونشريات نے استقبال كيا۔
ياد رہے كہ اس وفد كے سربراہ نے گزشتہ روز سوڈان كے روزنامہ "الوفاق" كے نامہ نگاروں كو انٹرويو ديتے ہوئے قرآنی وفد كے سوڈان كے دورے كا مقصد بتايا۔
475010

نظرات بینندگان
captcha