افغانستان كے دارالحكومت كابل میں ايك جديد مسجد كا افتتاح

IQNA

افغانستان كے دارالحكومت كابل میں ايك جديد مسجد كا افتتاح

14:41 - October 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1834848
ثقافت وآرٹ گروپ: افغانستان كے دارالحكومت كابل میں حضرت "زينب(س)" نامی جديد مسجد كا افتتاح ہوا ہے یہ مسجد جوانوں كی عالمی انجمن كی كوششوں سے تعمير كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مسجد ۱۷۰ مربع میٹر زمين پر تعمير كی گئی ہے اور اس میں ۲۵۰ نمازيوں كے نماز پڑھنے كی گنجائش ہے۔اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں افغانستان كی بلند پایہ سركاری شخصيات نے شركت كی۔اس تقريب كے شركاء نے مسلم جوانوں كی عالمی انجمن كی افغانستان میں دينی خدمات پر اس كا شكریہ ادا كيا۔ياد رہے كہ مسلم جوانوں كی عالمی انجمن نے گزشتہ چند سالوں كے دوران مختلف اسلامی ممالك میں مساجد تعمير كی ہیں۔

475207

نظرات بینندگان
captcha