تہران كے ميئر كی طرف سے قدس میں اسرائيلی جارحيت كی مذمت

IQNA

تہران كے ميئر كی طرف سے قدس میں اسرائيلی جارحيت كی مذمت

14:40 - October 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1834854
سياسی گروپ: تہران كے ميئر محمد باقر قاليباف نے شہر قدس كے ميئر كو ايك مراسلہ ارسال كيا جس میں انہوں نے شہر قدس میں اسرائيلی جارحيت كی شديد مذمت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تہران كے ميئر كے مراسلے كا مضمون اس طرح ہے۔
شہر قدس میں اسرائيلی جارحيت كی خبریں افسوسناك اور دلخراش ہیں غاصب اسرائيل كی طرف سے یہ غير انسانی اقدامات پہلی دفعہ نہیں بلكہ دنيا اس سے پہلے بھی اس علاقے میں اسرائيليوں كی طرف سے قتل وغارت كے وحشت ناك مناظر ديكھ چكی ہے۔
میں تہران كے آزاد اور غيور شہريوں كی نمائندگی كرتے ہوئے ان غير انسانی اقدامات كی مذمت كرتا ہوں اور دنيا كے تمام آزاد انسانوں اور بالخصوص مسلمانوں كو آگاہ كرتا ہوں كہ اسرائيلی جارحيت كی مذمت ان كی ذمہ داری ہے انہیں چاہیے كہ وہ قدس، غزہ اور مقبوضہ فلسطين كے تمام شہريوں سے ہمدردی كا اظہار كریں اور ان كی ہر ممكن مدد كریں فلسطين اور قدس شريف اسلام كے ٹكڑے ہیں اور اميد ہے كہ یہ بہت جلد دنيائے اسلام كے ساتھ ملحق ہو جائیں گے۔
474461

نظرات بینندگان
captcha