بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق یہ كتاب يونيورسٹيوں، كيتھولك كليساوں اور بين الاقوامی اسلامی كانفرنسوں میں امام موسی صدر كی تقارير كا مجموعہ ہے۔
اس كتاب كو تحرير كرنے كا مقصد روسی قارئين كو دنيائے اسلامی كی معنوی ثروت سے آگاہ كرنا اور انسانی معاشرے كی اعلی اقدار كی تائيد میں سماجی شخصيات اور اسلامی دانشوروں كے حقيقت پر مبنی نظريات كو پيش كرنا ہے۔
"ای۔ ر۔ گيباد ولينا" نے اس كتاب كا روسی زبان میں ترجمہ كيا ہے اور "كتاب شرق" پبليكيشنز نے امام موسی صدر انسٹیٹيوٹ كے تعاون سے اس كتاب كو شائع كيا ہے۔
475767