بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ قرآنی مقابلے آج صبح آٹھ بجے ايران كے ممتاز قاری 'محمد حسين موحدی نيا" كی تلاوت قرآن سے شروع ہوئے۔
ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب سے خراسان كے گورنر "محمود صلاحی" وزارت علوم میں ثقافتی اور سماجی شعبے كے انچارج "محمد باقر خرمشاد" اور حجت الاسلام والمسلمين حميد محمدی نے خطاب كيا۔
ياد رہے كہ ايرانی طلباء كے ۲۴ویں قرآنی مقابلے قرائت، ترتيل، ترجمہ، تفسير اور حفظ قرآن كے موضوع پر منعقد ہو رہے ہیں۔
476506