ايرانی طلباء كے ۲۴ویں قومی قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

ايرانی طلباء كے ۲۴ویں قومی قرآنی مقابلوں كا آغاز

15:19 - October 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1835726
قرآنی سرگرمياں گروپ: ايرانی طلباء كے ۲۴ویں قومی قرآنی مقابلے آج صبح مشہد مقدس میں شروع ہوئے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ قرآنی مقابلے آج صبح آٹھ بجے ايران كے ممتاز قاری 'محمد حسين موحدی نيا" كی تلاوت قرآن سے شروع ہوئے۔
ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب سے خراسان كے گورنر "محمود صلاحی" وزارت علوم میں ثقافتی اور سماجی شعبے كے انچارج "محمد باقر خرمشاد" اور حجت الاسلام والمسلمين حميد محمدی نے خطاب كيا۔
ياد رہے كہ ايرانی طلباء كے ۲۴ویں قرآنی مقابلے قرائت، ترتيل، ترجمہ، تفسير اور حفظ قرآن كے موضوع پر منعقد ہو رہے ہیں۔
476506

نظرات بینندگان
captcha