ترك مسلمان جوانوں كی طرف سے فلسطينی عوام سے اظہار يكجہتی

IQNA

ترك مسلمان جوانوں كی طرف سے فلسطينی عوام سے اظہار يكجہتی

13:05 - October 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1836091
بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز تركی كے شہر "قيصریہ" میں سينكڑوں مسلمان جوانوں نے مظاہرہ كر كے مظلوم فلسطينيوں سے يكجہتی كا اظہار كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے روزنامہ "World Bulletin" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تركی كے سينكڑوں مسلمان جوانوں نے شہر قيصریہ كے جمہوری چوك میں جمع ہو كر شدت پسند یہوديوں كی طرف مسجد الاقصی كے محاصرے كی شديد مذمت كی۔
اس مظاہرے كے اختتام پر ترك جوان "احمد اوزگن" نے تقرير كرتے ہوئے كہا كہ مسجد الاقصی كا محاصرہ اور مسلمانوں كی اس مسجد میں داخل ہونے كی ممانعت جيسے اقدامات پہلی دفعہ رونما نہیں ہوئے ہیں اس سے پہلے بھی شدت پسندی یہودی اس قسم كے اقدامات كا ارتكاب كر چكے ہیں۔
477034
نظرات بینندگان
captcha