انہوں نے كہا كہ دين اسلام كے پيروكاروں كے درميان وحدت كے لئے قرآن مجيد، اسلام اور سنت پيغمبر اسلام محور ہیں۔
انہوں نے غير اسلامی ممالك میں مقيم مسلمانوں كے مسائل كيطرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی ممالك كو ان كے مسائل كی طرف توجہ دينی چاہیے انہوں نے اس عزم كا اظہار كيا كہ مسلمانوں كے آپس كے اتحاد سے غير اسلامی ممالك میں مقيم مسلمان اقليت كے مسائل بھی حل ہوں گے۔
ياد رہے كہ وحدت اسلامی كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس رواں ماہ كی ۶ تاريخ كو يونان كے دارالحكومت ايتھنز میں ايرانی كلچرل سنٹر میں آيت اللہ تسخيری كی سربراہی میں منعقد ہوئی۔
477092