ايرانی قرآنی وفد كا سوڈان میں "التجانیہ" قرآن سنٹر كا دورہ

IQNA

ايرانی قرآنی وفد كا سوڈان میں "التجانیہ" قرآن سنٹر كا دورہ

14:00 - October 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1836124
بين الاقوامی گروپ: ۹ اكتوبر ۲۰۰۹ء كو ايرانی قرآنی وفد نے خرطوم میں "التجانیہ" قرآنی سنٹر كا دورہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا' كے نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اس دورے كے دوران ايرانی قرآنی وفد كے سربراہ "حسن خاكرند" نے سوڈان كے اس دورے كا مقصد بيان كيا۔
انہوں نے كہا كہ ہمارے سوڈان كے اس دورے كا مقصد سوڈان میں قرآنی سرگرميوں سے آشنائی اور اسلامی جمہوریہ ايران میں انجام پانے والی قرآنی سرگرميوں كا تعارف ہے۔
التجانیہ قرآن سنٹر كے مدير "موسی عبدالحسين" نے بھی ايرانی قرآنی وفد كو اس سنٹر میں آمد پر خوش آمديد كہا۔
انہوں نے كہا كہ ہمارے لئے خوش بختی ہے كہ ہم قرآنی وفد كی خدمت میں ہیں۔
476502
نظرات بینندگان
captcha