پيرس میں ايرانی ماہر آرٹ كے اسلامی فن پاروں كی نمائش

IQNA

پيرس میں ايرانی ماہر آرٹ كے اسلامی فن پاروں كی نمائش

13:51 - October 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1837177
بين الاقوامی گروپ: پيرس كے عرب دنيا انسٹیٹيوٹ ۵ اكتوبر سے ۲۰۱۰ء كے موسم بہار تك لندن میں مقيم ايرانی تاجر ''ناصر خليلی" كے اسلامی فن پاروں كی نمائش لگا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نمائش میں كعبہ كا قديمی پردہ، قرآن كريم كا چھ میٹر كا نسخہ، فارسی شاہنامہ كا ايك صفحہ اور ديگر اسلامی آرٹ كے ۴۷۱ فن پارے اور ناياب خطی نسخے، قالين اور جواہرات كو ركھا گيا ہے۔
كہا جاتا ہے كہ یہ فن پارے لندن میں مقيم ايرانی تاجر "ناصر ديويد خليلی" كے شاہكار ہیں۔
477624
نظرات بینندگان
captcha