روسی مفتيوں كی كونسل نے اسلام اور دہشت گردی كو ايك دوسرے سے مرتبط قرار دينے كے لیے دشمنوں كی كوششوں كی مذمت كی ہے

IQNA

روسی مفتيوں كی كونسل نے اسلام اور دہشت گردی كو ايك دوسرے سے مرتبط قرار دينے كے لیے دشمنوں كی كوششوں كی مذمت كی ہے

20:39 - October 15, 2009
خبر کا کوڈ: 1837554
بين الاقوامی گروپ: روسی مفتيوں كی كونسل كے شعبہ علوم كے سربراہ " فريد اسدالدين" نے ۱۲ اكتوبر كو اسلام اور دہشت گردی كو ايك دوسرے كے ساتھ جوڑنے كے لیے دشمنوں كی كوششوں كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Interfax'' كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روسی مفتيوں كی كونسل كے نمائندہ اسدالدين نے "يونان" میں تہذيبوں كے درميان گفتگو كے موضوع پر منعقد ہونےوالے سيمينار میں كہا ہے كہ ان حالیہ سالوں میں اسلام كو دہشت گردی كا مذہب قرار دينے كےلیے بہت زيادہ كوششیں كی گئی ہیں۔
انہوں نے دہشت گردی كی مختلف تعريفوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ گزشتہ دور میں امريكی اور روسی فوجوں كے بہت سارے اقدامات كو دہشت گردی كے واقعات شمار كيا جا سكتا ہے۔
478439

نظرات بینندگان
captcha