اسلامی ممالك كے وزراء ثقافت كا ساتواں سيمينار الجزائر میں منعقد ہو گا

IQNA

اسلامی ممالك كے وزراء ثقافت كا ساتواں سيمينار الجزائر میں منعقد ہو گا

12:06 - October 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1837975
بين الاقوامی گروپ: اسلامی ممالك كے وزراء ثقافت كا ساتواں سيمينار ۲۰۱۱ء كو الجزائر كے شہر "تلمسان" میں منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے آيسسكو كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی ممالك كے وزراء ثقافت كے چھٹے سيمينار میں یہ فيصلہ كيا گيا ہے كہ ۲۰۱۱ء میں الجزائر كا شہر "تلمسان" عالم اسلام كا ثقافتی دارالحكومت ہو گا لہذا ۲۰۱۱ء كو اسلامی ممالك كے وزراء اس شہر میں منعقد ہونے والے سيمينار میں شركت كریں گے۔
اسلامی ممالك كے وزراء ثقافت كے چھٹے سيمينار میں آيسسكو سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ ان ثقافتی دارالحكومتوں میں منظم طور پر اپنے پروگرام منعقد كرے۔
479172

نظرات بینندگان
captcha