باكو كے سيمينار میں صہيونی حكومت كے مظالم كی مذمت

IQNA

باكو كے سيمينار میں صہيونی حكومت كے مظالم كی مذمت

12:38 - October 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1838020
فن وثقافت گروپ: جمہوریہ آذربائيجان كے دارالحكومت باكو میں منعقد ہونے والے چھٹے سيمينار كے اختتام پر اسلامی ممالك كے وزراء نے اپنا ايك بيانیہ صادر كر كے قدس شريف میں اسرائيلی مظالم كی بھرپور مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں موجود شركاء نے مسجد الاقصی كے نيچے بنائی جانے والی اسرائيلی سرنگوں كو فی الفور بند كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
سيمينار كے شركاء نے يونيسكو،عالمی ورثے كی انجمن اور ديگر بين الاقوامی اداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ عراق، افغانستان اور فلسطين میں انسانی ورثوں كی حفاظت كے لیے فوری طور پر اقدامات كریں۔
479042

نظرات بینندگان
captcha