بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے آذربائيجان كی خبررساں ايجنسی "ٹرينڈ" كے حوالے سے نقل كيا ہے "ہجران حسينوفا" نے باكو میں ايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ اس وقت دنيا میں عورتوں اور ان كے مسائل كے بارے میں غلط قسم كے افكار رائج ہیں۔
حسينوفا نے مزيد كہا كہ مسلمان خواتين كے بارے میں غلط افكار كی ترويج باعث بنی ہے كہ بعض اوقات بعض گروپ خيال كرتے ہیں كہ ان كے كوئی خاص حقوق نہیں ہے حتی كہ بعض دعوی كرتے ہیں كہ مسلمان خواتين دہشت گردی ہیں۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ اس وقت اسلامی ممالك جلد ازدواج، خاندان میں شدت پسندی جيسے مسائل سے دچار ہیں اور ہم ان مشكلات كے حل كے لیے اپنی تمام كوششوں كو بروئے كار لائیں گے۔
479563