مسلمان خواتين كے حقوق سے چشم پوشی كا سرچشمہ غلط افكار كی ترويج ہے

IQNA

مسلمان خواتين كے حقوق سے چشم پوشی كا سرچشمہ غلط افكار كی ترويج ہے

17:50 - October 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1838684
فن وثقافت گروپ: آذربائيجان كی خاندانی امور كی ايك حكومتی انجمن كے سربراہ نے كہا ہے كہ مسلمان خواتين كے حقوق سے چشم پوشی كا سرچشمہ معاشرے میں خواتين كے بارے میں غلط افكار كا رائج ہونا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے آذربائيجان كی خبررساں ايجنسی "ٹرينڈ" كے حوالے سے نقل كيا ہے "ہجران حسينوفا" نے باكو میں ايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ اس وقت دنيا میں عورتوں اور ان كے مسائل كے بارے میں غلط قسم كے افكار رائج ہیں۔
حسينوفا نے مزيد كہا كہ مسلمان خواتين كے بارے میں غلط افكار كی ترويج باعث بنی ہے كہ بعض اوقات بعض گروپ خيال كرتے ہیں كہ ان كے كوئی خاص حقوق نہیں ہے حتی كہ بعض دعوی كرتے ہیں كہ مسلمان خواتين دہشت گردی ہیں۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ اس وقت اسلامی ممالك جلد ازدواج، خاندان میں شدت پسندی جيسے مسائل سے دچار ہیں اور ہم ان مشكلات كے حل كے لیے اپنی تمام كوششوں كو بروئے كار لائیں گے۔
479563

نظرات بینندگان
captcha