طرابلس میں "مسجد الاقصی كی حمايت" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

طرابلس میں "مسجد الاقصی كی حمايت" كے موضوع پر نشست كا اہتمام

17:49 - October 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1838688
فن وثقافت گروپ: لبنان كی عرب پارٹی "آزادی" سے مربوط جوانوں كی كوششوں سے ۱۶ اكتوبر كو اس ملك كے شمالی شہر طرابلس كے ثقافتی مركز" رشيد كرامی" میں "مسجد الاقصی كی حمايت" كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس نشست میں عربی پارٹی آزادی كے سربراہ فيصل عمر كرامی اور لبنان كی ديگر سياسی، دينی، اقتصادی، سماجی اور تربيتی شخصيات نےشركت كی ہے۔
اس نشست میں تحريك عيسائی پادری ابراہيم سروج نے كہا ہے كہ بہت پہلے عالمی صہيونزم نے مغربی ممالك منجملہ امريكہ اور برطانیہ كی مدد سے ايك حكومت تشكيل دی اور اس حكومت كے حكام نے اسی وقت مسجد الاقصی كے انہدام اور پروشلم كے یہودی عبادت خانے كو اس جگہ بر قرار ركھنے كا منصوبہ بنا ليا تھا۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اگر عربی ممالك صہيونی حكومت كے سامنے سر تسليم خم ہو جاتے ہیں تو وہ پوری دنيا پر صہيونی تسلط كے لیے راہ ہموار كریں گے۔ فيصل الكرامی نے كہا كہ مسجد الاقصی اور فلسطين كی حمايت كے لیے سب سے چھوٹی حركت یہ ہے كہ ہم عالم اسلام استقامت اور پائيداری كی روح كو پھونك دیں۔
479603

نظرات بینندگان
captcha