تركی میں "دين اسلام میں انسانی روابط" كے موضوع پر سيمينار كا آغاز

IQNA

تركی میں "دين اسلام میں انسانی روابط" كے موضوع پر سيمينار كا آغاز

17:48 - October 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1838690
بين الاقوامی گروپ: تركی كے علوم اسلامی تحقيقاتی مركز "iSAV" كی كوششوں سے ۱۶ اكتوبر كو اس ملك كی "مرمر" يونيورسٹی كے الہيات كالج كے كانفرنس ہال میں "دين اسلام میں انسانی روابط" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں كئی قوموں اور مذاہب پر مشتمل معاشروں میں انسانی روابط قائم كرنے كے راہ حل كا جائزہ، انسانوں كے درميان روابط كا احياء، انسانی روابط میں عشق اور نفرت كا مقام اور ان روابط كے بارے میں اسلام كا نقطہ نظر جيسے موضوعات كو پيش كيا گيا ہے۔
اس دو روزہ سيمينار میں تركی كی مختلف يونيورسٹيوں كے اساتذہ، علماء اور طلباء نے شركت كی ہے۔
479474

نظرات بینندگان
captcha