بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں كئی قوموں اور مذاہب پر مشتمل معاشروں میں انسانی روابط قائم كرنے كے راہ حل كا جائزہ، انسانوں كے درميان روابط كا احياء، انسانی روابط میں عشق اور نفرت كا مقام اور ان روابط كے بارے میں اسلام كا نقطہ نظر جيسے موضوعات كو پيش كيا گيا ہے۔
اس دو روزہ سيمينار میں تركی كی مختلف يونيورسٹيوں كے اساتذہ، علماء اور طلباء نے شركت كی ہے۔
479474