بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Islam Online سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہليفكس كی پوليس كے افسر محمد نواز نے اس اقدام كے بارے میں كہا ہے كہ مسجد مسلمانوں كا ايك مركزی مقام اور پوليس والوں اور مسلمانوں كےدرميان تعلقات كو مستحكم كرنے كی ايك آئیڈيل جگہ ہے۔
انہوں نے اپنے اس منصوبے كے ہدف كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس منصوبے كا مقصد مسلمانوں كی مشكلات پر كان دھرنا اور اس علاقہ كے مسلمان اقليت كے لیے پوليس كی ذمہ داريوں كو بہتر طور پر انجام دينا ہے۔
ياد رہے كہ برطانیہ میں اس وقت ۲۴ لاكھ مسلمان آباد ہیں جو ۲۰۰۵ء كے بم دھماكے كے بعد سے مختلف مشكلات سے دچار ہیں۔
480126