سعودی عرب میں "حائل" نامی حفظ قرآن كريم كے مقابلے كا اختتام

IQNA

سعودی عرب میں "حائل" نامی حفظ قرآن كريم كے مقابلے كا اختتام

14:50 - October 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1839119
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شمالی علاقے حائل كی حفظ قرآن كريم كی خيراتی انجمن كی كوشش سے منعقد ہونے والے حائل نامی حفظ قرآن كريم كے مقابلے اختتام پذير ہو گئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ مقابلے "امير سلطان" نامی سماجی مركز میں تين دن تك جاری رہے اور ۱۷ اكتوبر كو اپنے اختتام پذير ہوئے ہیں جن میں مختلف عمروں كے ۵۴ لڑكوں اور لڑكيوں نے شركت كی ہے۔
اس مقابلے كو منعقد كرنے والے عہديداروں نے كہا ہے كہ اس مقابلے كے انعقاد كا مقصد جوان لڑكوں اور لڑكيوں كو اس آسمانی كتاب كے حفظ كا شوق دلانا ہے تاكہ وہ قرآنی تعليمات كو اپنی زندگی میں نافذ كر سكیں۔
480129

نظرات بینندگان
captcha