سوئٹزرلينڈ میں اسلام كی توہين آميز كمپيوٹر گيم كی اشاعت

IQNA

سوئٹزرلينڈ میں اسلام كی توہين آميز كمپيوٹر گيم كی اشاعت

18:44 - October 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1840153
بين الاقوامی گروپ: سوئٹزرلينڈ كی شدت پسند پارٹی "سوئٹزرلينڈ كی عوامی پارٹی" نے "ميناروں پر حملے" كے عنوان سے وسيع پيمانے پر ايك كمپيوٹر گيم تيار كر كے بازار میں بھيجی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "samanyoluhaber'' كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوئٹزرلينڈ كی عوامی پارٹی "SVP" نے اس ملك میں ميناروں كی تعمير كی مخالفت میں ريفرنڈم كا منصوبہ بنا ركھا ہے اور اس نے اپنے حالیہ اسلام مخالف اقدام كے تحت ميناروں پر حملہ كی كمپيوٹر گيم تيار كر كے تقسيم كی ہے۔
اس توہين آميز گيم میں مخاطبين كے ذہنوں میں ڈالا گيا ہے كہ وہ ميناروں كی تعمير میں ركاوٹ ڈالیں اور مساجد كے مؤذنوں كا خاتمہ كریں اور اس گيم كی ابتداء سے آخر تك اذان كی آواز سنائی ديتی ہے اور صارفين ميناروں اور مؤذن كو ختم كرنے میں كامياب نہ ہو سكیں تو مؤذن مسجد پر جا كر اذان ديتا ہے۔
اس توہين آميز گيم كی اشاعت پر سوئٹزرلينڈ میں مقيم مسلمانوں میں شديد غم وغصہ كی لہر دوڑ گئی ہے۔
481219

نظرات بینندگان
captcha