بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی مایہ ناز قاری "حميد شاكر نژاد" نے ۱۹ اكتوبر كو كويت كے جنوبی علاقے "السرہ" كی امام محمد باقر علیہ السلام مسجد میں تلاوت قرآن كريم كی ہے جسے اس مسجد میں موجود نمازيوں نے بہت سراہا ہے۔
اس مسجد میں آنے والے بہت سے اہل سنت بھائيوں نے كہا ہے كہ "حميد شاكر نژاد" كی دلنشين آواز نے انہیں اس مسجد كی طرف جذب كيا ہے۔
اس محفل كے اختتام پر امام صادق علیہ السلام مسجد كے امام جماعت "شيخ عباس آل جابر" نے اسلامی جمہوریہ ايران كے ملازمين اور قاری قرآن "حميد شاكر نژاد" كا شكریہ ادا كيا ہے۔
481222