سعودی عرب كے معروف شعیہ عالم دين كے خلاف مقدمہ چلانے كا فيصلہ

IQNA

سعودی عرب كے معروف شعیہ عالم دين كے خلاف مقدمہ چلانے كا فيصلہ

14:29 - October 21, 2009
خبر کا کوڈ: 1840166
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كی سيكوٹری فورسز نے اس ملك كے معروف شيعہ عالم دين حجۃ الاسلام والمسلمين "شيخ توفيق العامر" كو گرفتار كيا ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی شيعہ آن لائن كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی حكومت كے خلاف تقرير كرنے كی وجہ سے كئی مرتبہ گرفتار ہونے والے سعودی عرب كے معروف شيعہ عالم دين حجۃ الاسلام والمسلمين شيخ "توفيق العامر" پر اس ملك كے امن و امان كو خراب كرنے اور لوگوں كو سعودی حكومت كے خلاف اُكسانے كی وجہ سے مقدمہ چلايا جا رہا ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمين شيخ " توفيق العامر" كے اپنی حالیہ تقرير میں سياسی امور میں شركت اور اس ملك كی مذہبی اقليتوں كے لیے دينی آزادی كے مطالبہ كرنے پر آئندہ چند دنوں میں مقدمہ چلايا جا رہا ہے۔
ياد رہے كہ شيعہ نشين علاقے الاحساء كی عدالت كے جج شيخ "محمد حواس الحواس" نے گزشتہ مہينے اپنے ايك خط كے ذريعے حجۃ الاسلام والمسلمين "العامر" كو فوری طور پر عدالت میں پيش ہونے كا كہا تھا۔
481585
نظرات بینندگان
captcha