بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كی قرآنی انجمن "مبرۃ المتميزين" كے انچارج "يوسف سالم الصميعی" نے ۲۳ اكتوبر كو كويت كے علاقے "القادسیہ" میں ايك پريس كانفرنس كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كورس میں ۴ سے ۱۰ سال كے بچوں كو قرائت قرآن كريم كی تعليم دی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ پہلی مرتبہ ہے كہ كويت كے بچوں كے لیے قرائت قرآن كريم كا كورس منعقد ہو رہا ہے اور اس كورس میں قرائت قرآن كريم كے علاوہ بچوں كو عربی اور انگريزی زبان میں بھی تعليم دی جائے گی۔
482974