بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پرشين گلف كی كونسل كے مركزی دفتر كے ركن اور قطر كی وزارت ثقافت و آرٹ كے شعبہ جوان كے سربراہ "جمال فايز" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ یہ مقابلے قرائت وتجويد قرآن كريم اور حفظ احاديث میں ہو رہے ہیں جن میں ۱۰ سے ۱۴ سال، ۱۵ سے ۱۸ سال اور ۱۹ سے ۲۵ سال كے لڑكوں كے درميان مقابلے ہوں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ پرشين گلف كے ممالك كے قرآنی مراكز میں منعقد ہونے والے ابتدائی مقابلوں میں منتخب ہونے والے افراد ان مقابلوں میں شركت كریں گے۔
483506