عمان میں پرشين گلف كے جوانوں كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

عمان میں پرشين گلف كے جوانوں كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

12:42 - October 28, 2009
خبر کا کوڈ: 1842278
بين الاقوامی گروپ: عمان كے دارالحكومت "مسقط" میں پرشين گلف كے جوانوں كی كونسل كے مركزی دفتری سرپرستی میں ۷ نومبر كو بائيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلے منعقد ہو رہے ہیں جو چاردن تك جاری رہیں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پرشين گلف كی كونسل كے مركزی دفتر كے ركن اور قطر كی وزارت ثقافت و آرٹ كے شعبہ جوان كے سربراہ "جمال فايز" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ یہ مقابلے قرائت وتجويد قرآن كريم اور حفظ احاديث میں ہو رہے ہیں جن میں ۱۰ سے ۱۴ سال، ۱۵ سے ۱۸ سال اور ۱۹ سے ۲۵ سال كے لڑكوں كے درميان مقابلے ہوں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ پرشين گلف كے ممالك كے قرآنی مراكز میں منعقد ہونے والے ابتدائی مقابلوں میں منتخب ہونے والے افراد ان مقابلوں میں شركت كریں گے۔
483506

نظرات بینندگان
captcha