ملائيشيا میں دوسرے بين الاقوامی وحدت اسلامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

ملائيشيا میں دوسرے بين الاقوامی وحدت اسلامی سيمينار كا انعقاد

14:19 - October 29, 2009
خبر کا کوڈ: 1842535
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كے دارالحكومت كوالالمپور كے عالمی تجارتی مركز "پوترا" میں ۱۵ اور ۱۶ دسمبر كو دوسرا بين الاقوامی وحدت اسلامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "internationalmuslimunity" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ رمضان فاونڈيشن كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں دنيا كے مختلف مذاہب اور اقوام كی معروف سياسی شخصيات، سياسی قائدين اور مسلمان علماء اور دانشور شركت كر رہے ہیں۔
ملائيشيا كے وزير اعظم "نجيب عبدالرزاق" رمضان فاونڈيشن كے سربراہ" محمد عمر" امارات كے صدر كے خصوصی مشير "علی الھاشمی" سوریہ كے مسلمان عالم دين "سعيد رمضان البوتی" پاكستان كے مفتی اعظم "محمد تقی عثمانی" اور ديگر بہت سی دينی اور سياسی شخصيات مختلف اديان كے پيروكاروں اور مسلمان معاشروں كے درميان صلح و دوستی اور اتحاد و وحدت كو فروغ دينے كے مختلف طريقوں پر بحث و گفتگو كریں گے۔
484668
نظرات بینندگان
captcha