بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق بابل كے قرآن اور نہج البلاغہ نورين انسٹیٹيوٹ كی حافظ كل قرآن كريم "سكينہ جوادی" نے اس انسٹیٹيوٹ كے نامہ نگار سے گفتگو كرتےہوئے كہا كہ قرآن كريم كی ہم نشينی اور ہمراہی انسان كو ايك عجيب اطمينان عطا كرتی ہے اور قرآن كريم كو حفظ كرنے كا ميرا مقصد قرب الہی اور اس كی رضايت كا حصول ہے۔ جوادی نے مزيد كہا كہ میں نے تين سال كی مدت میں قرآن حفظ كيا ہے اور حافظ قرآن كريم كی ترقی كا ايك بہترين سبب گناہوں سے دوری اور تقوا الہی اختيار كرنا ہے كيونكہ قرآن نور ہے اور یہ پاكيزہ قلب میں ہی آتا ہے۔
486004