قرآن كريم كی ہم نشينی سے انسان كو الہی اطمينان حاصل ہوتا ہے

IQNA

قرآن كريم كی ہم نشينی سے انسان كو الہی اطمينان حاصل ہوتا ہے

13:31 - November 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1843789
قرآنی سرگرمياں گروپ: قرآن كريم كی ہم نشينی اور ہمراہی انسان كو ايك عجيب الہی سكون عطا كرتی ہے اور قرآن كريم كو حفظ كرنے كا ميرا مقصد خدا كا قرب اور اس كی رضايت كا حصول ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق بابل كے قرآن اور نہج البلاغہ نورين انسٹیٹيوٹ كی حافظ كل قرآن كريم "سكينہ جوادی" نے اس انسٹیٹيوٹ كے نامہ نگار سے گفتگو كرتےہوئے كہا كہ قرآن كريم كی ہم نشينی اور ہمراہی انسان كو ايك عجيب اطمينان عطا كرتی ہے اور قرآن كريم كو حفظ كرنے كا ميرا مقصد قرب الہی اور اس كی رضايت كا حصول ہے۔ جوادی نے مزيد كہا كہ میں نے تين سال كی مدت میں قرآن حفظ كيا ہے اور حافظ قرآن كريم كی ترقی كا ايك بہترين سبب گناہوں سے دوری اور تقوا الہی اختيار كرنا ہے كيونكہ قرآن نور ہے اور یہ پاكيزہ قلب میں ہی آتا ہے۔
486004
نظرات بینندگان
captcha