ايكنا كی تاسيس كے چھٹے سال میں پانچ لاكھ قرآنی خبروں كی تكميل

IQNA

ايكنا كی تاسيس كے چھٹے سال میں پانچ لاكھ قرآنی خبروں كی تكميل

16:39 - November 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1843877
قرآنی سرگرمياں گروپ: بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی تاسيس كے چھٹے سال میں پانچ لاكھ قرآنی خبروں كی تكميل كی منابست سے يكم نومبر كو قرآن كريم كے چاہنے والوں كی شركت سے ايك پروگرام كے دوران اس خبر كو بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی سائٹ پر ركھا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايكنا كی تاسيس كے چھٹے سال كی مناسبت سے يكم نومبر كو اس خبررساں ايجنسی نے بعض ايسے افراد كو دعوت دی ہے جنہوں نے گزشتہ سالوں كے دوران خلوص نيت سے قرآنی ثقافت كی ترويج كی كوشش اور بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی حمايت اور مدد كی ہے۔
پروگرام میں موجود شركاء نے پانچ لاكھ قرآنی خبر كے ارسال كا مشاہدہ كيا ہے اور اس میں دنيا كی رائج بائيسویں زبان "ہندی زبان" اور غير ملكی دسویں شعبے تنزانیہ كا افتتاح كيا گيا ہے۔
ايكنا عالم اسلام كی واحد خبررساں ايجنسی ہے كہ جس كے نامہ نگاروں كو ہميشہ سے كوشش رہی ہے كہ وہ ايران اور دنيا كے مختلف قرآنی واقعات اور خبروں كو مختلف ميدانوں منجملہ سياسی، آرٹ، ادبی، سماجی، قرآنی سرگرمياں، فكرونظر، سائبر سپيس اور بين الاقوامی ميدانوں میں تجزیہ و تحليل كرتی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" پندرہ ماہ رمضان ۱۴۲۴ھ ق بمطابق ۱۱ نومبر ۲۰۰۳ كو اس وقت كے ايران صدر حجۃ الاسلام والمسلمين خاتمی كے ہاتھوں افتتاح ہوا تھا اور خداوند متعال كے لطف و كرم، قرآنی تعليمات اور امام اور قائد انقلاب اسلامی اور شہدائے انقلاب اسلامی كی پيروی كرتے ہوئے اس خبررساں ايجنسی نے ہر روز سات خبروں كو ايجاد كر كے اپنی سرگرميوں كا آغاز كيا تھا۔
خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے قيام كے مقاصد
۱۔ معاشرے كے مختلف افراد كے درميان قرآن كريم كی اعلی اور انسان سازثقافت كی ترويج
۲۔ ايران اور بين الاقوامی سطح پر ہونے والی قرآنی سرگرميوں كی مكمل معلومات فراہم كرنا
۳۔ مختلف شعبوں میں قرآنی مطالب كا انعكاس اور پروڈكشن
۴۔ مختلف علمی، آرٹ، ثقافتی، سياسی، ادبی اور سماجی موضوعات میں قرآن كريم كے نقطہ نظرات كی ترويج
۵۔ اسلامی جمہوریہ ايران میں موجود قرآنی فضا كو ديگر اسلامی ممالك میں منتقل كرنا
۶۔ معاشرے كے مختلف افراد كی قرآنی معلومات میں اضافہ
۷۔ ملكی اور غير ملكی سطح پر قرآنی پروگراموں اور سرگرميوں كے بارے میں تجربات كا تبادلہ كرنا
۸۔ قرآن كريم كی مركزيت میں مختلف ميدانوں میں ثقافتی اور فكری گروہوں كا ايجاد كرنا
ايكنا كی سرگرميوں كو مندرجہ ذيل چند امور میں بيان كيا جا سكتا ہے۔
الف۔ خبررساں ايجنسی كی مختلف سروسز میں مختلف گفتگوؤں اور خبروں كی پروڈكشن
ب۔ ماہرين عہديداروں كی موجودگی میں تجزیہ وتحليل كی گول ميزكانفرنس اور نشستوں كا انعقاد
ج۔ پندرہ روزہ "رايحہ" كے عنوان سے ايك تحليلی اور خبری جريدے كی اشاعت
د۔ ملكی اور بين الاقوامی میڈيا اور قرآنی پروگراموں اور واقعات كو خصوصی طور پر شائع كرنا۔
500000
نظرات بینندگان
captcha