برطانیہ میں "اسلام اور مغرب" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

برطانیہ میں "اسلام اور مغرب" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

12:44 - November 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1844229
بين الاقوامی گروپ: آكسفورڈ يونيورسٹی كے مشرق كے بارے میں مطالعاتی مركز كی كوششوں سے برطانیہ میں ۱۳ سے ۱۵ نومبر تك "اسلام اور مغرب" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے AMAI كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آسكفورڈ يونيورسٹی كے مشرق كے بارے میں مطالعاتی مركز میں منعقد ہونے والے اس سيمينار میں بين الاقوامی ادارے، اسلامی انجمنیں، يونيورسٹی كے اساتذہ اور مسلمان اور غير مسلم علماء شركت كر رہے ہیں۔
اس سيمينار میں اسلام اور مغرب كے درميان تعلقات مغربی معاشروں میں مسلمان اقليت كا كردار، اسلام اور مغرب كے درميان گفتگو كے لیے موقع ايجاد كرنا جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
486583

نظرات بینندگان
captcha