تركی میں "قرآن كريم كے مقابلے میں مسلمانوں كی ذمہ داری" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

تركی میں "قرآن كريم كے مقابلے میں مسلمانوں كی ذمہ داری" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

12:40 - November 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1844240
بين الاقوامی گروپ: ثقافتی انجمن "گل چاغی" كی كوششوں سے تركی كے شہر "ازمير" میں يكم نومبر كو "قرآن كريم كے مقابلے میں مسلمانوں كی ذمہ داری" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں يونيورسٹيوں كے اساتذہ اور بعض مسلمان علماء نے شركت كرتے ہوئے قرآن كريم كے مقابلے میں مسلمانوں كی ذمہ داری اور خداوند متعال كی رضايت كے حصول كے لیے قرآنی دستورات پر عمل كرنے كی كيفيت كے بارے میں بحث و گفتگو كی ہے۔
ساكاريا يونيورسٹی كے الہيات كالج كے شعبہ قرآنی علوم كے سربراہ "داود آديوز" نے اپنی تقرير میں كہا ہے كہ قرآن كريم حضرت محمد(ص) كا دائمی معجزہ ہے یہ معجزہ قيامت تك انسانوں كے درميان زندہ وجاويد رہے گا اور انسانی معاشرے كی ہدايت كرتا رہے گا۔
486349

نظرات بینندگان
captcha