امان میں "قدس، پہلا گنبد"كے موضوع پر آرٹ نمائش كا افتتاح

IQNA

امان میں "قدس، پہلا گنبد"كے موضوع پر آرٹ نمائش كا افتتاح

12:59 - November 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1844786
فن وثقافت گروپ: اردن كے دارالحكومت امان كی "المشرق" گيلری میں ۳ نومبر كو "قدس، پہلا گنبد" كے عنوان سے ايك آرٹ نمائش كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ منگل كو افتتاح ہونے والی اس نمائش میں اردن كے معروف ماہر آرٹ جہاد العامری كے ۲۵ فن پاروں كو ركھا گيا ہے۔
العامری نے اس نمائش میں قدس اور مسجد الاقصی كے عنوان سے اپنے فن پاروں كو پيش كيا ہے جس میں جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كيا گيا ہے۔
اس اردنی ماہر آرٹ نے اس نمائش كے انعقاد كے بارے میں اپنے ہدف كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ قدس شريف پر صیہونی حكومت كے مظالم كا مقابلہ كرنے كے لیے میں نے اپنے جذبات اور عواطف كو تصويری صورت میں پيش كيا ہے۔
487375

نظرات بینندگان
captcha