پاكستان كا عالم اسلام میں علمی تحقيقات كو زيادہ سے زيادہ فروغ دينے كا مطالبہ

IQNA

پاكستان كا عالم اسلام میں علمی تحقيقات كو زيادہ سے زيادہ فروغ دينے كا مطالبہ

12:58 - November 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1844791
بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے وزير خارجہ "شاہ محمود قريشی" نے ۸ D.ممالك كے درميان تجارتی اور اقتصادی تعاون كو وسعت اور عالم اسلام میں علمی تحقيقات كو زيادہ سے زيادہ فروغ دينے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ترقی پذير آٹھ اسلامی ممالك كے وزراء خارجہ كے بارہویں اجلاس میں اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی ممالك میں انسانی ترقی اور علمی تحقيقات كو زيادہ سے زيادہ فروغ دينا چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی ممالك میں موجود مادی ذرائع سے بہتر استفادہ كرنا چاہیے اور آٹھ اسلامی ممالك كے درميان تجارت كو مزيد فروغ دينا چاہیے۔
487071

نظرات بینندگان
captcha