بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے elmoudjahid سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہفتہ ثقافتی فلسطين كی افتتاحی تقريب میں الجزائر كی اہم دينی اور سياسی شخصيات منجملہ الجزائر كے وزير ثقافت "خليدہ تومی" اور فلسطين كے وزير ثقافت "سہام البرغوثی" نے شركت كی ہے۔
الجزائر كے وزير ثقافت "خليدہ تومی" نے اس پروگرام كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ الجزائر كی حكومت كا یہ اقدام فلسطين اور قدس شريف كے ساتھ الجزائر كے مسلمانوں كی ہمدردی اور حمايت كا غماز ہے اور الجزائر ہميشہ فلسطينی لوگوں كا دوست اور حامی رہے گا۔ فلسطين كے وزير ثقافت "سہام البرغوثی" نے بھی اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ فلسطين كے بارے میں الجزائر كی حكومت اور عوام كا موقف قابل تحسين ہے اور ہفتہ ثقافتی فلسطين كو منعقد كر كے اس ملك نے ايك مرتبہ پھر فلسطين كی حمايت كا اعلان كيا ہے۔
487312