بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "الاخبار" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس فيسٹيول میں مصر اور عربی ممالك كے بعض ماہرين آرٹ اور ڈائريكٹرز اور دنيائے عرب كے میڈيا والے شركت كر رہے ہیں۔
عربی ممالك كے ڈائريكٹر اس فيسٹيول میں قدس شريف كے اسلامی اور عربی تشخص اور قدس كے شہريوں پر اسرائيلی مظالم جيسے موضوعات پر بنائے جانے والے ریڈيو ٹی وی پروگراموں كو دكھائیں گے۔
اسی طرح لبنانی فنكار اور ڈائريكٹر قدس شريف اور لبنانی اور فلسطينی عوام پر ڈھائے جانے والے اسرائيلی مظالم كے بارے میں بنائے جانے والے ۱۲ پروگراموں كو پيش كریں گے۔
487814