جرمنی میں اسلامی خطاطی كے شاہكار كی نمائش

IQNA

جرمنی میں اسلامی خطاطی كے شاہكار كی نمائش

12:43 - November 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1845050
بين الاقوامی گروپ: جرمنی كے اسلامی اور ثقافتی مراكز كی يونين كی كوششوں سے ۲۷ اكتوبر كو اس ملك كے شہر "كلن" میں اسلامی خطاطی كے شاہكاروں كی نمائش كا افتتاح ہوا تھا جو ۷ نومبر تك جاری رہے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے postgazetesi كے حوالے نقل كيا ہے كہ اس نمائش میں ركھے گئے تمام فن پارے جرمنی میں مقيم ترك خطاط "حسن تميز ترك" كے متعلق ہیں اور وہ خود اس نمائش میں حاضر ہو كر اپنے فن پاروں كی وضاحت كرتا ہے۔
كلن شہر كے اسلامی وثقافتی مركز كے سربراہ "صيفی ايوتلو" نے اس اسلامی نمائش كے انعقاد كے بارے میں كہا ہے كہ ہم جرمن شہريوں كو اسلامی تہذيب و تمدن سے آگاہ كرنے كا ارادہ ركھتے ہیں كيونكہ طرفين كے عقائد سے بہتر آگاہی كے ذريعے تہذيبوں كے مابين گفتگو كو فروغ ملے گا۔
487990

نظرات بینندگان
captcha