بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں سوریہ، فلسطين، لبنان، اردن، الجزائر، عراق، مصر اور سعودی عرب كے رائٹرز نے شركت كی ہے۔
عربی ممالك كے بعض مولفين نے اس سيمينار میں شركت كر كے پيش ہونے والے مقالوں اور تحقيقات پر بحث و گفتگو كی ہے۔
دمشق میں منعقد ہونے والے اس سيمينار میں فلسطينی ناول میں "مكان اور قدس اس كا واضح نمونہ"، "سرزمين كے گم ہونے كی حكانيت"، "فلسطينی ناول میں تشخص" اور "فلسطينی ناول میں قدس" جيسے موضوع پر بحث وگفتگو كی گئی ہے۔
488530