بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہےكہ امارات كے ادارہ اوقاف واسلامی امور كے انچارج "محمد مطر الكعبی" نےاس سلسلے میں كہا ہے كہ اس منصوبے كا مقصد، اعتدال اور ميانہ روی كو مستحكم كرنا، امن ودوستی اور دوسروں كا احترام كرنا، دينی اقدار كی اشاعت اور اسلامی شريعت كےاحكام سے معاشرے كو باخبر كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان سائن بورڈز پر تحرير شدہ قرآنی آيات اور احاديث كے ذريعے خيرونيكی، دوستی، محبت جيسے مفاہيم كو بيان كيا گيا ہے كہ جو اس بات كی تاكيد كرتے ہیں كہ اسلام، دين رحمت ہے۔
488470