امارات كے اداروں میں قرآنی سائن بورڈز كی مفت تقسيم كے منصوبے كا آغاز

IQNA

امارات كے اداروں میں قرآنی سائن بورڈز كی مفت تقسيم كے منصوبے كا آغاز

13:09 - November 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1845662
بين الاقوامی گروپ: امارات كے ادارہ اوقاف و اسلامی امور كی كوششوں سے ۵ نومبر سے اس ملك كے سركاری اداروں اور انسٹیٹيوٹز میں قرآن كريم اور احاديث نبوی(ص) سےمزين سائن بورڈز كو مفت تقسيم كرنے كے منصوبے كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہےكہ امارات كے ادارہ اوقاف واسلامی امور كے انچارج "محمد مطر الكعبی" نےاس سلسلے میں كہا ہے كہ اس منصوبے كا مقصد، اعتدال اور ميانہ روی كو مستحكم كرنا، امن ودوستی اور دوسروں كا احترام كرنا، دينی اقدار كی اشاعت اور اسلامی شريعت كےاحكام سے معاشرے كو باخبر كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان سائن بورڈز پر تحرير شدہ قرآنی آيات اور احاديث كے ذريعے خيرونيكی، دوستی، محبت جيسے مفاہيم كو بيان كيا گيا ہے كہ جو اس بات كی تاكيد كرتے ہیں كہ اسلام، دين رحمت ہے۔
488470
نظرات بینندگان
captcha