كويت میں "بديع القرآن" نامی كتاب كی اشاعت

IQNA

كويت میں "بديع القرآن" نامی كتاب كی اشاعت

13:32 - November 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1845684
بين الاقوامی گروپ: كويت كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے ادارہ اسلامی ثقافت كی كوششوں سے كتاب "بديع القرآن" زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے جس میں قرآن كريم كی زبان كی بلاغت كے بارے میں تحقيق كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "الرأی" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف كے ايك قرآنی محقق" محمد اقبال عروی" نے اس كتاب كو تحرير كيا ہے۔
كويت كی وزارت اوقاف كے ادارہ اسلامی ثقافت نے ايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ اس كتاب میں قرآنی اسلوب میں زيبا ظواہر اور بلاغت قرآن كريم كے بديعی اسرار و رموز كی وضاحت كی گئی ہے۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ اس كتاب كے اصول اور مبانی كا سرچشمہ جديد تنقيدی ادبی تحقيقات ہیں۔
488439
نظرات بینندگان
captcha