بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دبئی كے خيراتی اور امور اسلامی ادارہ كے انچارج "حمد الشيبانی" نے ۶ نومبر كو اس سلسلے میں كہا ہے كہ یہ ادارہ امارات كی خواتين سے مطالبہ كرتا ہے كہ اگر وہ دينی اور شرعی علوم كی تعليم حاصل كرنے اور مفتی كے عہدے پر فائز ہونے كا شوق ركھتی ہیں تو وہ اس مركز كی كلاسوں میں شركت كر سكتی ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ مركز آئندہ ہفتہ كو اپنی تعليمی سرگرميوں كا آغاز كر دے گا اور اس مركز میں اصول فقہ اور فتوی كی تعليم دی جائے گی اور اس كورس كی مدت دو سال ہے۔
ياد رہے كہ بعض اسلامی ممالك منجملہ الازہر دينی انسٹیٹيوٹ كے مسلمان علماء كی خواتين كے مفتی ہونے كی مخالفت كے باوجود دبئی كے خيراتی اور امور اسلامی كے ادارہ كے شعبہ فتوی كےانچارج "احمد الحداد" نے خواتين كے مفتی بننے كو جائز قرار ديا ہے۔
488687