پرشين گلف كے جوانوں كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا افتتاح

IQNA

پرشين گلف كے جوانوں كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا افتتاح

13:16 - November 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1846227
بين الاقوامی گروپ: عمان كے دارالحكومت "مسقط" میں پرشين گلف كی تعاونی كونسل كے مركزی دفتر كی سرپرستی میں ۷ نومبر كو پرشين گلف كے ممالك كے جوانوں كے بائيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "عمان اليوم" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ چار دن تك جاری رہنے والے ان مقابلوں میں عمان، يمن، سعودی عرب، قطر، بحرين، امارات اور كويت كے حفاظ اور قراء شركت كرتے ہوئے حفظ، قرائت، تجويد قرآن كريم اور احاديث كے حفظ كے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں پرشين گلف كی مشورتی كونسل كے بعض اراكين اور عمان كی بعض سياسی اور ثقافتی شخصيات نے شركت كی ہے۔ یہ مقابلے ۱۰ سے ۱۴ سال، ۱۵ سے ۱۶ سال اور ۱۹ سے ۲۵ سال كی عمر كے جوانوں كے درميان منعقد ہو رہے ہیں۔ جن كا تعلق پرشين گلف كے ممالك كے قرآنی مراكز سے ہے۔
488736

نظرات بینندگان
captcha